Time 13 جون ، 2025
پاکستان

پاکستان کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

پاکستان کی ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کا مکمل حق حاصل ہے: پاکستان/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان نے ایران پر ہونے والے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ 

دفتر خارجہ نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوجی کارروائیاں ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ 

دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی اشتعال انگیز کارروائیاں علاقائی و عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، عالمی برادری اور اقوام متحدہ فوری طور پر یہ جارحیت رکوائیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی قوانین کی حفاظت اور حملہ آور کو جوابدہ بنانے کی ذمہ داری اقوام متحدہ پر عائد ہوتی ہے، پاکستان ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملہ

واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کردیا ہے، اسرائیل کی فضائی حملوں میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایرانی مسلح افواج کےسربراہ اور پاسداران انقلاب کے سربراہ سمیت کئی کمانڈرز شہید ہوگئے۔


مزید خبریں :