13 جون ، 2025
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے ایران کی نطنز جوہری تنصیب کونشانہ بنایا ہے۔
عالمی جوہری ادارے کا کہنا ہے کہ ایران کی صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہیں، نطنزجوہری تنصیب پراسرائیلی حملے سے معلق ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔
آئی اے ای اے نے تصدیق کی ہےکہ نطنز سائٹ پر تابکاری کی سطح میں کسی قسم کے اضافے کا مشاہدہ نہیں کیا گیا اور حملے میں ایٹمی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔
آئی اے ای اے کے مطابق ایرانی حکام نے آگاہ کیا ہے کہ بوشہر میں جوہری پاورپلانٹ کو نشانہ نہیں بنایاگیا، فردا اور اصفہان میں بھی جوہری سائٹس اسرائیلی حملےکانشانہ نہیں بنیں۔
دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کا بھی کہنا ہے کہ نطنز پر حملے کے نتیجے میں اب تک کسی بھی قسم کی ایٹمی آلودگی نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے آج ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کر دیا اور اسرائیلی فضائی حملوں میں ایرانی جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس میں پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی، مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری اور 6 جوہری سائنسدان شہید ہوگئے۔