Time 13 جون ، 2025
دنیا

اسرائیلی حملے کا شکار ایران کی نطنز جوہری تنصیبات کی سیٹیلائٹ تصاویر منظرعام پر آگئیں

اسرائیلی حملے کا شکار ایران کی نطنز جوہری تنصیبات کی سیٹیلائٹ تصاویر منظرعام پر آگئیں
اسرائیل نے رات گئے ایران پر حملہ کیا اور کئی مقامات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایرانی کی اعلیٰ عسکری قیادت اور متعدد سائنسدان شہید ہوگئے— فوٹو: ایرانی میڈیا

اسرائیل کے حملے کا شکار ایران کی نطنز جوہری تنصیبات کی سیٹیلائٹ تصاویر سامنے آگئیں۔

اسرائیل نے رات گئے ایران پر حملہ کیا اور کئی مقامات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایرانی کی اعلیٰ عسکری قیادت اور متعدد سائنسدان شہید ہوگئے۔

اسرائیل نے  ایران کی نطنز جوہری تنصیب کو بھی نشانہ بنایا۔

ایرانی اٹامک انرجی آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ حملے میں جوہری تنصیب کی بیرونی سطح کونقصان پہنچا اور سائٹ پراسرائیلی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے نطنز کو نشانہ بنائے جانے کے بعد سائٹ کی سیٹیلائٹ تصاویر جاری کردیں۔ 

اسرائیلی حملے کا شکار ایران کی نطنز جوہری تنصیبات کی سیٹیلائٹ تصاویر منظرعام پر آگئیں
— فوٹو: ایرانی میڈیا

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سائٹ پر کچھ مقامات پر تباہی کے آثار نمایاں ہیں۔

اسرائیلی حملے کا شکار ایران کی نطنز جوہری تنصیبات کی سیٹیلائٹ تصاویر منظرعام پر آگئیں
— فوٹو: ایرانی میڈیا


مزید خبریں :