14 جون ، 2025
آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل دلچسپ مرحلےمیں داخل ہوگیا۔
جنوبی افریقا کو آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی کے لیے مزید 69 رنز درکار ہیں اور اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔
لارڈز میں جاری آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو جیت کےلیے 282 رنز کا ہدف دیا ہے۔
میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر افریقی ٹیم نے 2 وکٹ پر 213 رنز بنالیے، ایڈن مارکرم 102 اور کپتان ٹمبا باؤما 65 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔