14 جون ، 2025
پاکستانی کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے مہنگائی کی چکی میں پسے کم آمدن والے طبقے کو مہنگی بجلی دینے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
نعمان اعجان اکثر عوامی مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔
اداکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر غریب عوام کو مہنگی بجلی دینے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اداکار نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ 20 ہزار تنخواہ لینے والے کو 60 روپے یونٹ بجلی کا ریٹ لگایا جاتا ہے اور لاکھوں میں تنخواہ لینے والوں کو بجلی کیوں مفت دی جاتی ہے۔
نعمان اعجاز نے اسٹوری کے آخر میں اس فرق اور غریب پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالنے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'واہ کوئی لفظ نہیں۔'