Time 14 جون ، 2025
دلچسپ و عجیب

برطانیہ میں ایک صدی بعد نایاب جنگلی آرکڈ دیکھا گیا

برطانیہ میں ایک صدی بعد نایاب جنگلی  آرکڈ  دیکھا گیا
فوٹو اے ایف پی

برطانیہ میں 100 سال بعد  پہلی بار نیا اور  نایاب جنگلی آرکڈ دیکھا گیا ہے ۔

ماہرین کے مطابق برطانیہ میں پیلے اور جامنی رنگ کا  آرکڈ پھول دیکھا گیا ہے اس پھول کا نام lady's-slipper orchid ہے جسے 100 سالوں بعد پہلی بار برطانیہ کے  جنگل میں دیکھا گیا ہے، یہ پھول 1900 میں ناپید ہوگیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک صدی اب  جس کے بارے میں خیال کیا جارہا تھا کہ یہ پھول برطانیہ سے ختم ہوگیا ہے۔


تاہم 1930 میں شمالی انگلینڈ کے یارکشائر ڈیلز میں ایک دور دراز مقام پر ایک واحد پودا دریافت  کیا گیا تھا ، جس کے بعد اس  پودے کی جگہ کو خفیہ رکھا گیا  اور  اسے چوری     ہونے سے بچانے کے لیے 24 گھنٹے کی نگرانی کی گئی، یارکشائر وائلڈ لائف ٹرسٹ نے ،گزشتہ موسم گرما میں اس پھول کو دریافت کیا تھا

ماہرین  اس پھول کو امید کی کرن قرار دے رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ نایاب پھول  اپنی آبادی کو بڑھانے میں مدد گارثابت ہوگا۔

مزید خبریں :