Time 14 جون ، 2025
دنیا

ایران میں 5 افراد اسرائیل کیساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار: ایرانی میڈیا

ایران  میں 5 افراد اسرائیل کیساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار: ایرانی میڈیا
یہ گرفتاریاں اس وقت کی گئی ہیں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان حالات کشیدہ ہیں اور دونوں ممالک جنگ کی صورتحال میں ہیں—فوٹو: فائل

ایران کے شہر یزد میں 5 افراد کو اسرائیل کے ساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے وسطی شہر یزد میں 5 افراد کو تصاویر لینے اور ’اسرائیل کے ساتھ تعاون‘کرنے پر گرفتار کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاریاں اس وقت کی گئی ہیں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان حالات کشیدہ ہیں اور دونوں ممالک جنگ کی صورتحال میں ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے جمعہ کی علی الصبح ایران پر حملہ کرکے باقاعدہ جنگ کا آغاز کیا تو پھر ایران نے 200 سے زائد میزائل داغ کر اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی شروع کی جو اب تک جاری ہے۔

اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور فوجی و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدانوں سمیت ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی، ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل باقری ، ختم الانبیا ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد اور دیگر سینئر افسران شہید ہوگئے۔

بعد ازاں ایران کی جانب سے آپریشن وعدہ صادق سوم کے نام سے جوابی کارروائی کی گئی اور 4 مرحلوں میں200 سے زائد میزائل اسرائیل پر داغے گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل حملوں کے دوران اب تک 4 اسرائیلیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 60 سے زیادہ ہے۔

مزید خبریں :