Time 14 جون ، 2025
کاروبار

ایران اسرائیل جنگ میں سونے کی طلب بڑھ گئی، قیمت میں اضافہ

ایران اسرائیل جنگ میں سونے کی طلب بڑھ گئی، قیمت میں اضافہ
عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 15 ڈالر اضافے سے 3432 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو

کراچی: ایران اسرائیل جنگ میں سونے کی طلب بڑھ گئی جس سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے اضافےکے بعد 3 لاکھ 63 ہزار روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کابھاؤ 1206 روپے اضافے سے 31 ہزار 1213 روپے ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 15 ڈالر اضافے سے 3432 ڈالر فی اونس ہے۔


مزید خبریں :