12 جون ، 2025
کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار روپے اضافے سے 3 لاکھ 56 ہزار 900 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 3430 روپے اضافے سے 3لاکھ 5 ہزار 984 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 30 ڈالر اضافے سے 3375 ڈالر فی اونس ہے۔