Time 15 جون ، 2025
پاکستان

کراچی میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کراچی میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا: محکمہ موسمیات—فوٹو: فائل

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

کراچی میں آج ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 72 فیصد ہے، شہر میں اس وقت ہواؤں کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے،کراچی میں پیر اور منگل کو بارش کا امکان موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،شہرِ قائد میں بارش ہلکے سے درمیانے درجے کی متوقع ہے۔

دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی محکمہ موسمیات نے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے بالائی سندھ کے تمام اضلاع میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی سندھ کےتمام اضلا ع میں آندھی اوربارش کا امکان ہے جب کہ جھکڑ چلنےاوربارش سےگرمی کی لہر میں بھی کمی واقع ہوگی۔

مزید خبریں :