15 جون ، 2025
تہران: ایران اور عراق میں ہزاروں پاکستانی مذہبی سیاح و دیگر افراد پھنس گئے ہیں۔
پاکستانی مسافر نے جیو نیوز کو بتایا کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانےکا واحد ایمرجنسی نمبر بند ہے، عراق میں بھی پاکستانی سفارت خانے کے ایمرجنسی نمبرزکوئی نہیں اٹھا رہا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہےکہ ایران میں پاکستانی سفیر چھٹیوں پر پاکستان میں ہیں جب کہ جنگی صورتحال میں بغداد میں پاکستانی سفارت خانےکا کام معمول پر ہے تاہم بغداد میں پاکستانی سفارت خانہ آج مذہبی چھٹی کے سبب بند ہے۔
دوسری جانب جنگی صورتحال کے باعث پاکستان سے ایران کے لیے سفر بندکرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کی سلامتی کے سبب آج سے پابندی کا نفاذ کردیا گیا ہے، زمینی راستوں سے بھی ایران کے سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہےکہ صورتحال بہتر ہوتے ہی پاکستان سے ایران کا سفر کھول دیا جائےگا، پاک ایران سرحد پر پاکستانی سرحدی حکام کو ہدایت پہنچا دی گئی ہے۔