Time 15 جون ، 2025
کھیل

'آسٹریلوی کرکٹرز چوکرز کی آوازیں لگاتے رہے'، جنوبی افریقی کپتان کا آسٹریلیا پر سلیجنگ کا الزام

آسٹریلوی کرکٹرز چوکرز کی آوازیں لگاتے رہے، جنوبی افریقی کپتان کا آسٹریلیا پر سلیجنگ کا الزام
گزشتہ روز لارڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے چوتھے دن جنوبی افریقا آسٹریلیا کو ہرا کر ٹیسٹ چیمپئن بنا—فوٹو: ای ایس پی این

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے آسٹریلوی کھلاڑیوں پر سلیجنگ کا الزام عائد کیا ہے۔

گزشتہ روز لارڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے چوتھے دن جنوبی افریقا آسٹریلیا کو ہرا کر ٹیسٹ چیمپئن بنا۔

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا ہے کہ چوتھے روز آسٹریلوی کرکٹرز ان کی ٹیم پر چوکرز کی آوازیں کستے رہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کو آئی سی سی ایونٹ میں کئی بار ناک آؤٹ مرحلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،ناک آؤٹ مرحلے میں ہارنے پر چوکرز کا لفظ جنوبی افریقا کی ٹیم کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز بھی کھیل کے دوران میدان میں مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں پر جملے کسنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا 1998 چیمپیئنز ٹرافی کے بعد اب27 سال بعد آئی سی سی ایونٹ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

مزید خبریں :