16 جون ، 2025
تہران: صہیونی حکومت کے حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ افسران شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے ایران کے وسط میں میزائل تنصیبات کو نشانہ بنا نے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی پاسدران انقلاب کے مطابق اتوار کو تہران پر اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں انٹیلی جنس چیف جنرل محمد کاظمی اور ان کے نائب جنرل حسن محقق شہید ہوگئے۔
اس کے علاوہ جنرل محسن باقری بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ جنرل کاظمی کو 2022 میں ایرانی سپاہ پاسداران کا انٹیلی جنس چیف مقرر کیا گیا تھا۔
ایرانی حکام نے ان شہادتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی سلامتی اور خودمختاری پر حملہ قرار دیا ہے۔
پاسدران انقلاب کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیلی حکومت کے حمایتی یہ جان لیں کہ اسرائیل کے خلاف مؤثر اور ہدف شدہ کارروائیاں اس کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔