16 جون ، 2025
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار کے دہشتگرد نوید کپی کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے شاہ لطیف ٹاؤن میں مقابلے کے بعد لیاری گینگ وارکے دہشت گرد نوید کپی کو ہلاک کردیا تاہم پولیس مقابلے کے دوران دہشتگرد کا ساتھی فرار ہوگیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونے والا دہشتگرد نوید کپی، بھتہ خوری، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور متعدد سنگین وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔
ملزم کا شمار منظم جرائم پیشہ گروہ کے کارندوں میں ہوتا تھا جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے 1 رائفل گن، 1 ماؤزرگن، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کے خلاف متعدد مقدمات پہلے ہی درج ہیں اور اس کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔