Time 16 جون ، 2025
دنیا

اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت پر امریکا کے ری پبلکن حلقوں میں بھی تنقید

اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت پر امریکا کے ری پبلکن حلقوں میں بھی تنقید
ٹرمپ امریکا فرسٹ کا اصول سامنے رکھیں اور دوسرے ملکوں کی جنگوں میں شامل نہ ہوں: ری پبلکن سینیٹر رینڈ پال/ فوٹو سوشل میڈیا

اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت پر امریکا کے ری پبلکن حلقوں میں بھی تنقید شروع ہوگئی۔ 

ری پبلکن سینیٹر رینڈ پال نے کہا کہ امریکی عوام نے امریکا کی مسلسل جنگوں سے تنگ آکر ٹرمپ کو ووٹ دیا، ٹرمپ امریکا فرسٹ کا اصول سامنے رکھیں اور دوسرے ملکوں کی جنگوں میں شامل نہ ہوں۔

ری پبلکن رکن کانگریس مارجری ٹیلر گرین نے بھی اس  کی مخالفت کی۔

اس کے علاوہ امریکی مبصر اینا کسپاریان ایک اسرائیلی خاتون مبصر پر پھٹ پڑیں اورکہا اسرائیل لڑنا چاہتا ہے تو خود لڑ لے، ہم امریکیوں کے ٹیکس کی رقم پر اسرائیل کے لیے اپنے شہری نہیں مروائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ امریکا اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ میں شامل ہوسکتا ہے۔


مزید خبریں :