Time 16 جون ، 2025
صحت و سائنس

کراچی میں ہزاروں والدین بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکاری

کراچی میں ہزاروں والدین بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکاری
مئی کی انسداد پولیو مہم کے دوران 37 ہزار 711 والدین نے ویکسی نیشن سے انکارکیا: ایمرجنسی آپریشن سینٹر/ فائل فوٹو

کراچی میں ہزاروں  والدین کی جانب سے  بچوں کوانسداد پولیو ویکسین پلانے سے مسلسل انکار کے بعد ریفیوزل کیس میں اضافہ ہونے لگا۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای سی او )  کے مطابق مئی کی انسداد پولیو مہم کے دوران 37 ہزار 711 والدین نے ویکسی نیشن سے انکارکیا جب کہ  اپریل میں 37 ہزار 360 والدین نے انسداد پولیو ویکسی نیشن سے انکار کیا تھا۔

 ای سی او کا بتانا ہے کہ مئی میں ضلع ایسٹ میں سب سے زیادہ 9433،  ضلع وسطی میں 7141،ضلع جنوبی میں 3145، ضلع غربی میں 2922 ،  کیماڑی میں17011، کورنگی میں 3453 اور ملیر میں4606  والدین نے انکار کیا۔

 انسداد پولیو مہم سے انکار کی شرح اب بھی ایک مستقل چیلنج ہے اور پولیو کےخاتمے کے لیے والدین کے مسلسل تعاون کی ضرورت ہے۔

 پولیو کے خطرے سے دوچار یونین کونسلز پر خاص توجہ دی جا رہی ہے جب کہ ویکسین سے انکار کی بڑی وجوہات غلط فہمیاں اور آگاہی کی کمی ہے۔

مزید خبریں :