Time 16 جون ، 2025
دنیا

نیتن یاہو نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کا اشارہ دے دیا

نیتن یاہو نے ایرانی سپریم لیڈر  آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کا اشارہ دے دیا
فوٹو: فائل

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو  نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کا اشارہ دے دیا۔

آسٹریلوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے  نیتن یاہو نے کہا کہ خامنہ ای کا خاتمہ جنگ کو بڑھاوا نہیں دے گا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ خامنہ ای کا خاتمہ جنگ بند ہونے میں مدد دے گا۔

آسٹریلوی ٹی وی کی جانب سے نیتن یاہو سے سوال کیا گیا کہ کیا آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کا ارادہ ہے؟

اس سوال کے جواب میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ جو ضروری ہوگا وہ کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کو ویٹو کردیا تھا۔

امریکی عہدیداروں نے خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاسی قیادت کے پیچھے جانےکی بات بھی نہیں کرسکتے۔

اس سے قبل  اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر حملہ خارج از امکان نہیں ہے۔

مزید خبریں :