Geo News
Geo News

Time 16 جون ، 2025
دنیا

ایران کا 4 اسرائیلی ایف 35 گرانےکا دعویٰ، امریکی طیارہ سازکمپنی کے شیئرز گرنے لگے

ایران کا 4 اسرائیلی ایف 35 گرانےکا دعویٰ، امریکی طیارہ سازکمپنی کے شیئرز گرنے لگے
اسکرین گریب

ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایران کی جانب سے 4 اسرائیلی ایف 35 جنگی طیارے گرانے کے دعوے کے بعد امریکی کمپنی لاک ہِیڈ مارٹن کے شیئرز گرنے لگے۔

اسرائیل کے زیر استعمال جدید ترین ففتھ جنریشن اسٹیلتھ ایف 35 طیارے بنانے والی امریکی کمپنی کے شیئرز ایک روز کے  دوران تقریباً 4 فیصد گرگئے۔

خیال رہے کہ حالیہ ایران اسرائیل جنگ کے دوران ایران کی جانب سے اب تک ایرانی فضائی حدود میں 4 اسرائیلی ایف 35 طیارے گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج اب تک ایرانی دعوؤں کی تردید کرتی آئی ہے۔