فیکٹ چیک: کیا بھارت کے ساتھ جھڑپوں کے بعد پاکستان کی فتح پر چین نے جشن منایا؟

چین میں آتش بازی کی ویڈیو بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ تنازعے سے پہلے کی ہے۔

10 مئی کو بھارت اور پاکستان کے درمیان چار روزہ فوجی جھڑپوں کے بعد جنگ بندی کے اعلان کے ساتھ ہی، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کرنے لگی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ چین میں لوگ بھارت کے ساتھ تنازعے میں پاکستان کی فتح کا جشن منا رہے ہیں۔

یہ دعویٰ بے بنیاد ہے، ویڈیو کلپ حالیہ تنازعے سے قبل ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دعویٰ

15 مئی کو ایک ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی گئی، جس میں ڈرونز اور آتش بازی کا ایک شاندار مظاہرہ دیکھاجا سکتا ہے، جو ہلال کی شکل میں ترتیب دیا گیا ہے۔ 

ویڈیو پر یہ متن درج ہے: ”چین میں پاکستان کی فتح کا جشن۔“

@theoandrodrigo We arrived in China and is blowing our minds ???????????? #travelling #china #traveltok #travellife #asia ♬ Bloddy Mary Instrumental - pixllr


یہ دعویٰ سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر بھی پھیل چکا ہے۔

حقیقت

اگرچہ ویڈیو واقعی چین میں ریکارڈ کی گئی تھی لیکن یہ بھارت اور پاکستان کے درمیان چار روزہ تنازعے سے پہلے کی ہے۔

بھارت نے 7 مئی کو پاکستان پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان چار روزہ تنازعہ شروع ہوا، جو 10 مئی کو جنگ بندی کے ساتھ ختم ہوا۔

تاہم جس ویڈیو کو شیئر کیا جا رہا ہے وہ پہلی بار 5 مئی کو آن لائن پوسٹ کی گئی تھی، یعنی بھارت کے 7 مئی کے حملوں سے دو دن قبل۔

درحقیقت، یہ ویڈیو چین کے سفارت خانے کے سرکاری X(سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر بھی دیکھی جا سکتی ہے، جس نے یہ پروموشنل ویڈیو 5 مئی کو اس کیپشن کے ساتھ پوسٹ کی: ”ہوان، لیو یانگHuan) ,(Liuyang کا آتش بازی شو ایک نئی بلندی پر پہنچ گیا، چمکتے ستاروں کی بارش کے ساتھ چمکتی ہوئی سفید چاندنما روشنیاں پانیوں پر بکھرتی ہوئی رات کے اندھیرے کو چیرتی ہیں۔“

اس پوسٹ میں پاکستان کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

فیصلہ: سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو چین میں ریکارڈ گئی تھی لیکن اسے آن لائن اس وقت پوسٹ کیا گیا جب تنازعہ کا آغاز بھی نہیں ہوا تھا،  یہ ایک آتش بازی کے مظاہرے کی ویڈیو ہے جس کا کسی جیوپولیٹیکل واقعے سے کوئی تعلق نہیں اور اس میں پاکستان کا کوئی ذکر موجود نہیں۔

ہمیں X (ٹوئٹر) GeoFactCheck@ اور انسٹا گرام geo_factcheck@ پر فالو کریں۔

 اگر آپ کو کسی بھی قسم کی غلطی کا پتہ چلے تو [email protected] پر ہم سے رابطہ کریں