Time 17 جون ، 2025
پاکستان

بلوچستان کے سمندر میں 35 فٹ لمبی بلیو وہیل مردہ پائی گئی

بلوچستان کے سمندر میں 35 فٹ لمبی بلیو وہیل مردہ پائی گئی
مقامی ماہی گیر احمد بلوچ نے بلوچستان میں کنتانی کے قریب بلیو وہیل کو مردہ دیکھا جس کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہےفوٹو ڈبلیو ڈبلیو ایف

بلوچستان کے سمندر میں خطرے سے دوچار بلیو وہیل مردہ پائی گئی۔

بحیرہ عرب میں پاکستان اور ایران کے علاقے گوٹر بے میں 35 فٹ لمبی بلیو وہیل مردہ پائی گئی۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق مقامی ماہی گیر احمد بلوچ نے بلوچستان میں کنتانی کے قریب بلیو وہیل کو مردہ دیکھا جس کی  ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تکنیکی مشیر معظم خان نے بتایا کہ امکان ہے  وہیل چند روز قبل پاکستان اور ایران کے درمیان کھلے سمندر میں مرگئی ہو، تیز لہروں اور سمندری بہاؤ کے باعث وہ گوٹربے کی طرف چلی گئی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہیل کی موت کی صحیح وجہ کا پتا نہیں چل سکا، ہو سکتا ہے کہ وہیل جال میں پھنس گئی ہو جو عام طور پر اس علاقے میں ماہی گیری کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

بلیو وہیل پاکستان کے سمندرمیں پائی جانے والی 3 بڑی بیلین وہیلز میں سے ہے، آخری بلیو وہیل 8 اپریل 2024 کو بلوچستان کے علاقے گڈانی میں دیکھی گئی، بلیو وہیل کی زیادہ سے زیادہ لمبائی تقریباً 100 فٹ اور وزن 200 ٹن تک ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں :