Time 30 نومبر ، 2019
پاکستان

گوادر کے قریب 31 فٹ لمبی نایاب وہیل مردہ حالت میں پائی گئی

برائڈس ایک نایاب وہیل ہے اور اس کی ہلاکت ماہی گیروں کے جال میں پھنسنے سے ہوئی: اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات گوادر ڈولپمنٹ اتھارٹی— فوٹو: ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان

گوادر کے ساحلی علاقے دران سے ایک نایاب وہیل مردہ حالت میں برآمد ہوئی ہے۔

نایاب وہیل گوادر کے علاقے جیونی کے قریب دران کے مقام پر پہاڑوں کے دامن میں ساحل کے قریب سے مردہ حالت میں برآمد ہوئی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات گوادر ڈولپمنٹ اتھارٹی عبدالرحیم بلوچ کے مطابق وہیل کی لمبائی 31 فٹ ہے اور اس کانام برائیڈس وہیل ہے۔

عبدالرحیم بلوچ کا کہنا ہے کہ برائیڈس ایک نایاب وہیل ہے اور اس کی ہلاکت ماہی گیروں کے جال میں پھنسنے سے ہوئی ہے، اس کی تحفظ کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق نایاب وہیل کی یہ قسم گوادر سمیت بلوچستان کے گہرے سمندر میں بھی پائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گوادر کے ساحل سے 34 فٹ لمبی برائیڈس نامی وہیل مردہ حالت میں ملی تھی۔

مزید خبریں :