17 جون ، 2025
امریکی محکمہ خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں بڑی جنگ کے خطرے کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے مڈل ایسٹ ٹاسک فورس بنا دی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ وہ امریکی شہریوں کے لیے 30 سے زائد سکیورٹی الرٹس جاری کرچکے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ انہوں نے امریکی شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوئزری جاری کردی ہے۔
ترجمان ٹیمی بروس نے اپنے شہریوں کو پیغام دیا کہ وہ کسی بھی صورت میں ایران،عراق اور اسرائیل کا سفر نہ کریں۔
امریکی محکمہ نے ایمرجنسی کی صورت میں اپنے شہریوں کو 4444-501-202-1+ پر رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔
ترجمان ٹیمی بروس نے بتایاکہ ہماری ترجیح جنگ سے متاثرہ علاقوں میں امریکیوں کا تحفظ ہے، انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ واضح کرچکے کہ ایران جوہری پروگرام حاصل نہیں کرسکتا۔