Time 18 جون ، 2025
دنیا

ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے قومی سلامتی کی مشیر کا کلیئرنس نوٹ مسترد کردیا

ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے قومی سلامتی کی مشیر کا کلیئرنس نوٹ مسترد کردیا
اس بات کی پرواہ نہیں کہ تلسی گبارڈ نے کیا کہا تھا، ان کے خیال میں ایران جوہری ہتھیار بنانے کے بہت قریب تھا: امریکی صدر/ فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے قومی سلامتی کی مشیر تلسی گبارڈ کا کلیئرنس نوٹ مسترد کردیا۔

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے قومی سلامتی کی مشیر تلسی گبارڈ کا کلیئرنس نوٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کی پرواہ نہیں کہ تلسی گبارڈ نے کیا کہا تھا، ان کے خیال میں ایران جوہری ہتھیار بنانے کے بہت قریب تھا۔

واضح رہے امریکا کی قومی سلامتی کی ڈائریکٹر تُلسی گبارڈ نے مارچ 2025 میں کہا تھا کہ اُن کی انٹیلی جنس کے مطابق ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہا بلکہ آیت اللہ خامنہ ای نے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کی اجازت ہی نہیں دی۔


مزید خبریں :