Time 18 جون ، 2025
دنیا

اماراتی صدر شیخ محمد بن زایدکا ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ

اماراتی صدر شیخ محمد بن زایدکا ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ
شیخ محمد بن زاید نے اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران کو نشانہ بنانے پر ایران کےساتھ یکجہتی کا اظہار کیا/ فائل فوٹو

ابوظبی: اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

شیخ محمد بن زاید نے اسرائیلی فوج کی جانب سے ایران کو نشانہ بنانے پر ایران کےساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اماراتی قیادت نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے اقدامات جاری رکھنےکاعزم ظاہر کیا ہے۔

شیخ محمد بن زاید نے امن و استحکام کے ہراقدام کی حمایت کرنے کا اعادہ بھی کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور علاقائی امن و سلامتی پر سنگین اثرات زیرغور ہیں۔


مزید خبریں :