Geo News
Geo News

کھیل

پاکستان ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
پاکستان اور ملائیشیا کے پوائنٹس چار چار برابر ہیں تاہم پاکستان مجموعی طور پر ایک گول زیادہ کرنے کی وجہ سے فائنل فور میں پہنچ گیا— فوٹو: ایف آئی ایچ

پاکستان ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

پاکستان نے اپنے آخری گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست کے باوجود فائنل فور میں جگہ بنا لی۔

گروپ کے آخری میچ میں ملائیشیا نے جاپان کو ہرایا لیکن سیمی فائنل میں نہ جا سکا۔

پاکستان اور ملائیشیا کے پوائنٹس چار چار برابر ہیں تاہم پاکستان مجموعی طور پر ایک گول زیادہ کرنے کی وجہ سے فائنل فور میں پہنچ گیا۔ پاکستان نے مجموعی طور پر 9 گول کیے، ملائیشیا کے مجموعی گول کی تعداد 8 رہی۔ 

سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ فرانس سے جمعے کو ہوگا جبکہ نیوزی لینڈ اور کوریا مد مقابل ہوں گے۔