Time 19 جون ، 2025
جرائم

کراچی: خاتون کو قتل کرکے لاش سمندر میں پھینکنے والا مفرور ملزم گرفتار

کراچی: خاتون کو قتل کرکے لاش سمندر میں پھینکنے والا مفرور ملزم گرفتار
ملزم رحمان کو بیرون ملک سے واپسی پر تکنیکی و انٹیلیجنس بنیادوں پر سراغ لگا کر اس کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی: کیماڑی پولیس نے خاتون کو قتل کرکے لاش سمندر میں پھینکنے والے مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی اظہر جاوید کے مطابق سال 2022 میں خاتون نصیب زرینہ گھر سے سودا لینے نکلی تھی اور لاپتا ہوگئی تھی۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ خاتون کی لاش دوسرے روز بابا بھٹ جزیرہ کے پاس سمندر سے ملی تھی، خاتون کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا جس کے بعد  تفتیشی ٹیم تھانہ ڈاکس نے ملوث ملزمان کا سراغ لگایا اور ایک ملزم کو گرفتارکر لیا جب کہ  دُوسرا ملزم رحمان بلال بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم رحمان کو بیرون ملک سے واپسی پر تکنیکی و انٹیلیجنس بنیادوں پر سراغ لگا کر اس کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔


مزید خبریں :