15 مارچ ، 2013
اسلام آباد…وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا نے 16 مارچ کو تمام سرکاری ملازمین کی چھٹی بند کردی ہے اور انہیں کام پر آنے کی ہدایت کی ہے۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ہفتے کے دن چھٹی نہیں ملے گی اور تمام وزارتیں اور محکمے کھلے رہیں ، ملازمین حاضر ہوں گے۔ اس فیصلے کا مقصد موجودہ حکومت کے آخری دن ، روکے ہوئے کام ختم کروانا ہے۔ سرکاری ملازمین کی دو دن کی چھٹی ختم نہیں ہو رہی ہے۔ صرف ایک ہفتے یعنی صرف 16 مارچ کو ہی کام کرنا پڑے گا۔