Geo News
Geo News

Time 19 جون ، 2025
پاکستان

جسٹس امین الدین خان اور دیگر آئینی بینچز کی مدت میں توسیع منظور

جسٹس امین الدین خان اور دیگر آئینی بینچز کی مدت میں  توسیع منظور
فائل فوٹو: جسٹس امین الدین خان

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے جسٹس امین الدین خان  اور دیگر آئینی بینچز کی مدت میں  توسیع کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس امین الدین خان اور دیگر آئینی بینچز کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کی منظوری دی گئی۔

واضح رہے کہ جسٹس امین الدین خان کو بطور سربراہ آئینی بینچ مزید 6 ماہ کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔

اس سے قبل دسمبر 2024 میں جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچ کو 6 ماہ کے لیے توسیع دی تھی۔