20 جون ، 2025
لاہور: شادباغ میں واردات کرکے فرار ہونے والے 2 کم عمر ڈاکوؤں کو ڈولفن پولیس نے 15 منٹ میں گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق شادباغ میں 2 لڑکے گھر کے باہر گلی میں بیٹھے تھے کہ موٹرسائیکل سوار 2 کم عمرڈاکو ان سےموبائل فون اور کیش چھین کر فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آئی جس میں ڈاکوؤں کو واردات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
اطلاع ملنے پر ڈولفن ٹیم نے 15 منٹ کے اندر ڈاکوؤں کو گول باغ کے قریب راؤنڈ اپ کرلیا، گرفتار ملزمان میں عمر رضا اور عبدالرحمان شامل ہیں جنہیں تھانہ شاد باغ کے حوالے کردیا گیا ہے۔