Time 20 جون ، 2025
پاکستان

سندھ ہائیکورٹ نے اویس شاہ کو گورنر ہاؤس کے دفتر میں داخلے کی اجازت دیدی

سندھ ہائیکورٹ نے اویس شاہ کو گورنر ہاؤس کے دفتر میں داخلے کی اجازت دیدی
پرنسپل سیکرٹری قائم مقام گورنر کی رسائی کو نہ روکیں: عدالت کا حکم—فوٹو: فائل

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے قائم مقام گورنر کو گورنرہاؤس سندھ کے مرکزی دفتر میں داخلے کی اجازت دے دی۔

قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے گورنر ہاؤس کی چابیاں ساتھ لے جانے پر کامران ٹیسوری کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی جسے فوری سماعت کے لیے منظور کیا گیا۔

دوران سماعت سندھ ہائیکورٹ نے  قائم مقام گورنر کو گورنرہاؤس سندھ کے مرکزی دفتر میں داخلے کی اجازت دی اور کہا کہ پرنسپل سیکرٹری قائم مقام گورنر کی رسائی کو نہ روکیں۔

اس کے علاوہ عدالت نے 23 جون کے لیے پرنسپل سیکرٹری سے رپورٹ طلب کرتے ہدایت کی کہ عدالتی حکم نامے کی کاپی صدر اور پرنسپل سیکرٹری کو ارسال کی جائے۔


مزید خبریں :