Geo News
Geo News

پاکستان
15 مارچ ، 2013

سانحہ بادامی باغ پر پوری قوم افسردہ ہے،مخدوم احمد محمود

سانحہ بادامی باغ پر پوری قوم افسردہ ہے،مخدوم احمد محمود

لاہور…گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کا کہنا ہے کہ سانحہ بادامی باغ پر پوری قوم افسردہ ہے، واقعے میں ملوث شر پسند عناصر عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،۔یورپی یونین کے وفدکے سربراہ لارس گنر وگ مارک نے گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سے گورنر ہاوٴس میں ملاقات کی ، گورنر پنجاب نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بادامی باغ واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے،انہوں نے بھی بطور گورنر وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں پنجاب انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے،گورنر پنجاب نے کہا کہ تعلیم اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔، وفد کے سربراہ نے قیام امن کیلئے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔

مزید خبریں :