Time 20 جون ، 2025
انٹرٹینمنٹ

صنم سعید اور محب مرزا کے گھر ننھے مہمان کی آمد


صنم سعید اور محب مرزا کے گھر ننھے مہمان کی آمد
فوٹو: فائل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صنم سعید اور  اداکار محب مرزا نے اپنے بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کردی۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی، جوڑے نے اپنے بیٹے کا نام ولی حسن مرزا بتایا اور ساتھ ہی بیٹے کی پیدائش کی تاریخ 18 مئی 2025 بتائی۔

اداکارہ صنم سعید نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کے بیٹے کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

صنم سعید اور محب مرزا کے گھر ننھے مہمان کی آمد
بچے کی ولادت سے متعلق صنم سعید کی انسٹاگرام پوسٹ—فوٹو: انسٹاگرام

صنم سعیدکی پوسٹ پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا تانتا بندھ گیا۔

اداکارہ ماورا حسین نے لکھا کہ بہت پیارا نام ہے،  وہ جلد چھوٹے ہینڈسم سے ملنے جائیں گی۔ اداکارہ مریم نفیس نے صنم سعید کی پوسٹ پر انہیں مبارکباد پیش کی جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری رہا۔

صنم سعید اور محب مرزا کے گھر ننھے مہمان کی آمد

صنم سعید نے 12 مئی کو اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق  کی تھی، ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا تھا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔

یاد رہے کہ صنم سعید اور محب مرزا نے مارچ 2023 میں اپنی شادی کی تصدیق کی تھی۔


مزید خبریں :