Time 21 جون ، 2025
دنیا

فرانسیسی صدر نے یورپ سے مذاکرات میں ایران پر شرائط عائد کرنے کا اشارہ دیدیا

فرانسیسی صدر نے یورپ سے مذاکرات میں ایران پر شرائط عائد کرنے کا اشارہ دیدیا
یورپ ایران مذاکرات کے بعد یورینیئم افزودگی اور میزائل پروگرام روکنے کی شرائط عائد ہوگی: میکرون/ فائل فوٹو

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مذاکرات کی صورت میں ایران پر شرائط عائد کرنے کا اشارہ دیدیا۔

ایک بیان میں میکرون نے کہا کہ یورپ ایران مذاکرات کے بعد یورینیئم افزودگی اور میزائل پروگرام روکنے کی شرائط عائد ہوگی، معاہدے کی صورت میں ایران یورینیئم افزودہ نہیں کرسکےگا، ایران کو اپنا میزائل پروگرام محدود کرنا ہوگا۔

فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ حزب اللہ، حماس اورحوثیوں سمیت مزاحتمی گروپس کی مدد روکنے کی شرط بھی شامل ہے۔


مزید خبریں :