Time 21 جون ، 2025
صحت و سائنس

پاکستان میں آنت کے کینسر سے متاثرہ جگر کا پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ ، خاتون کو شوہر کا جگر لگادیا گیا

پاکستان میں  آنت کے کینسر سے متاثرہ جگر کا پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ ، خاتون کو شوہر کا جگر لگادیا گیا
پاکستان میں آنتوں کے کینسر سے متاثرہ جگر کا پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ شفا انٹرنیشنل اسلام آباد میں کیا گیا/ فائل فوٹو

پاکستان میں بڑی آنت کے کینسر کے جگر تک پھیلاؤ کے علاج کے لیے پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ کردیا گیا۔

پاکستان میں آنتوں کے کینسر سے متاثرہ جگر کا پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ شفا انٹرنیشنل اسلام آباد میں کیا گیا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون کو بڑی آنت کے آخری حصے میں کینسر تشخیص ہوا تھا جو بعد میں جگر تک پھیل گیا جس کے بعدآنتوں کے کینسر سے متاثرہ جگر کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔

ٹرانسپلانٹ کے دوران  پاکستان میں پہلی بار کینسر کی مریضہ کا مکمل جگر نکال کر شوہر کا جگر لگا دیا گیا ہے۔

     ڈاکٹر کا بتانا ہے کہ کراچی کی خاتون کا مکمل جگر کینسر نے تباہ کردیا تھا، شوہر نے بیوی کی جان بچانے کے لیے جگر کا بایاں حصہ عطیہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق خاتون اب کینسر سے مکمل طور پر محفوظ ہیں اور معمول کی زندگی گزار رہی ہیں۔

    مزید خبریں :