21 جون ، 2025
اسرائیلی فوج نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کے خصوصی محافظ کو بیٹے سمیت شہید کردیا۔
حزب اللہ نے ابوعلی الخلیل کی ایران میں شہادت کی تصدیق کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ابوعلی الخلیل کوعراق سے تہران جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔
ابوعلی الخلیل ابو علی جواد کے نام سے بھی جانے جاتے تھے، وہ حسن نصراللہ کے محافظ اور خصوصی مشیر سمجھے جاتے تھے۔
ابوعلی الخلیل حسن نصراللہ کے سکیورٹی امور کے سربراہ تھے، انہیں آخری مرتبہ 23 فروری کو حسن نصراللہ کے جنازے میں دیکھاگیا تھا۔
اس سے قبل اسرائیل نے ایرانی شہر قم پر حملہ کیا جس کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع نے ان حملوں میں قدس فورس کے سربراہ سعید یزد کو مارنے کا دعویٰ کیا تاہم اس حوالے سے ایران نے اب تک کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
یاد رہے کہ ایران پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک 400 سے زیادہ افراد شہید جبکہ 3500 زخمی ہوچکے ہیں۔