15 مارچ ، 2013
لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کوشکست فاش دے گی۔وزیراعلی شہبازشریف نے یہ بات ماڈل ٹاوٴن لاہور میں ضلع لورالائی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مختلف جماعتوں کے رہنماوٴں سے ملاقات کے دوران کہی ، اس موقع پر ضلع لورالائی کی گیارہ سیاسی شخصیات نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کیا۔ان میں حاجی جہانگیر خان ،حاجی الیاس ،حاجی ماجد ناصر،شیرخان ،ملک تاران کاکڑ،عامرخان،حاجی کمال الدین،گل خان ناصر،حاجی غلام محی الدین ،عبیداللہ ناصر اورعبدالخالق ناصرشامل ہیں۔