22 جون ، 2025
ایران نے تھرڈ جنریشن خیبر شکن میزائلوں سے اسرائیل پر حملوں کی ویڈیو جاری کردی۔
ایران کی جانب سے اسرائیل پر آج کیے جانے والے حملے میں تھرڈجنریشن خیبرشکن میزائل استعمال کیے گئے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق یہ میزائل مہلک ترین اور فضاؤں میں ہدف تک چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اتوار کی صبح اسرائیل پر حملے میں پہلی مرتبہ خیبر شکن میزائل استعمال کیے، خیبر شکن میزائل 4 ٹن 500کلو گرام وزنی اورساڑھے10 میٹر لمبا ہے، اس میزائل کا قطر 80 سینٹی میٹر، وارہیڈ کا وزن 500 کلوگرام ہے، ٹھوس ایندھن سے چلنے والا خیبر شکن میزائل 1 ہزار 450 کلو میٹر تک مار کرسکتا ہے۔
اسرائیلی اخبار کے مطابق ایرانی میزائل حملے میں کم از کم 86 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں، جب کہ2 عمارتیں مکمل تباہ ہوئی ہیں۔
پاسداران انقلاب کا بتانا ہے کہ اس حملے میں میزائل پہلے گرے، سائرن بعد میں بجے، ابھی مزید خطرناک میزائل استعمال ہونا باقی ہیں، اسرائیل پر 40 میزائل داغے ہیں۔
تاہم اب ایران نے خیبر شکن میزائل حملوں کی ویڈیو جاری کردی۔ ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی نے خیبرشکن میزائل حملوں کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کی ہے۔