23 جون ، 2025
قطر نے دارالحکومت دوحا میں امریکی ائیر بیس پر ایرانی حملے کی مذمت کی ہے۔
ایران کی جانب سے قطر میں العدید ائیر بیس پر بیلسٹک میزائل فائر کیےگئے۔ امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے۔
قطر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے امریکی العدید ائیر بیس کی جانب فائر کیا گیا ایک میزائل تباہ کردیا ہے۔
اب قطر نے ایرانی حملے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایرانی حملے کے خلاف ردعمل کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
قطر کا کہنا تھاکہ امریکی ائیربیس پر حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کسی بھی حملے کو ڈیل کرنے کے لیے تیار ہیں۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ قطر نے پیشگی سکیورٹی اقدامات کے طور پر العديد فوجی اڈے کوخالی کرادیا تھا۔