Time 24 جون ، 2025
کاروبار

ایران اسرائیل جنگ بندی: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آنے لگیں

ایران اسرائیل جنگ بندی: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آنے لگیں
اب سے چند گھنٹوں قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا/ فائل فوٹو

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی آئی ہے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل برینٹ کی قیمت مزید 3.71 فیصد فیصد گرگئی جس کے بعد خام تیل برینٹ کی قیمت  68.83 ڈالر فی بیرل  پر آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت مزید 3.88 فیصد کم ہو کر 65.85 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔ 

واضح رہے کہ اب سے چند گھنٹوں قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

پاکستان وقت کے مطابق ایران نے صبح 9 بجے سے جنگ بندی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے اور اسرائیل نے بھی اپنی فضائی حدود کھول دی ہے۔

اس کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے فریقین سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔


مزید خبریں :