Time 24 جون ، 2025
دنیا

اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ میں ایران نے کتنے ایٹمی سائنسدان کھوئے؟

اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ میں ایران نے کتنے ایٹمی سائنسدان کھوئے؟
ایرانی ایٹمی سائنسدان محمد رضا صدیقی بھی گزشتہ روز ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے/ فوٹو رائٹرز/ فائل فوٹو 

تہران: ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ میں اسرائیل نے ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کو  خصوصاً نشانہ بنایا۔ 

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا تاہم  12 روز تک جاری رہنے والی جنگ میں اسرائیل نے 17 ایرانی ایٹمی سائنسدانوں کو شہید کیا۔ 

گزشتہ روز شہید ہونے والے ایرانی ایٹمی سائنسدان محمد رضا صدیقی اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے اس جنگ کے آخری ایٹمی سائنسدان تھے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے اس جنگ کے آغاز کا مقصد ایرانی ایٹمی پروگرام کو تباہ کرنا بتایا تھا اور اسی مقصد کے لیے ہی امریکا نے بھی اسرائیل کا ساتھ دیتے ہوئے ایران کے جوہری تنصیبات پر بی ٹو بمبار طیاروں سے بسٹر بم گرائے تھے۔ 


مزید خبریں :