Time 24 جون ، 2025
دنیا

اسرائیلی فوج کی توجہ اب دوبارہ غزہ پر ہوگی: اسرائیلی آرمی چیف

اسرائیلی فوج کی توجہ اب دوبارہ غزہ پر ہوگی: اسرائیلی آرمی چیف
فوٹو: فائل

تل ابیب: اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی توجہ اب دوبارہ غزہ میں جاری جنگ پر ہوگی۔

غیر ملکی خبرساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ  کہ ایران کے خلاف جاری مہم کا ایک ’اہم باب‘ مکمل ہو چکا ہے لیکن یہ مہم ابھی ختم نہیں ہوئی۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ایال زمیر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کا اگلا ہدف اب دوبارہ غزہ میں کارروائی کرنا ہے تاکہ ’اسرائیلی یرغمالیوں کو واپس لایا جاسکے اور حماس کی حکمرانی کو ختم کیا جاسکے‘۔

خیال رہے کہ ایران پر حملوں کے آغاز میں اسرائیلی فوجی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ فواج کی تمام تر توجہ اب غزہ سے ہٹ کر ایران کی جانب مرکوز ہوگئی ہے۔


مزید خبریں :