Time 26 جون ، 2025
پاکستان

بنگلا دیشی عوام کی اکثریت بھارت کے مقابلے میں پاکستان کے ساتھ ہے، سروے

بنگلا دیشی عوام کی اکثریت بھارت کے مقابلے میں پاکستان کے ساتھ ہے، سروے
فوٹو: فائل

گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے میں انکشاف ہوا  ہےکہ بنگلا دیشی عوام کی اکثریت پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں بہتر دوست تصور کرتی ہے۔

سروے کے مطابق 46 فیصد بنگلا دیشی شہریوں نے پاکستان کو اپنا قریبی دوست قرار دیا جبکہ بھارت کو دوست کہنے والوں کی شرح صرف 11 فیصد نظر آئی۔

دلچسپ بات یہ ہےکہ 47 فیصد نے بھارت کو اپنا دشمن قرار دیا جو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

حالیہ پاک بھارت تنازع میں بھی بنگلا دیشی عوام نے پاکستان کی بھرپور حمایت کی، سروے میں 54 فیصد افراد نےکہا کہ وہ اس تنازع میں بھارت کے بجائے پاکستان کے ساتھ ہیں جبکہ صرف 9 فیصد نے بھارت کی حمایت کی۔

اس کے علاوہ 46 فیصد شہریوں نے پاک بھارت تنازع میں پاکستان کو فاتح قرار دیا جبکہ صرف 6 فیصد نے بھارت کی پاکستان پر برتری ہونےکی رائے دی۔ 

سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ پاکستان بنگلادیش کے دیگر دوست ممالک کی فہرست میں سرفہرست ہے جو دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیشرفت کا عندیہ ہے۔ 


مزید خبریں :