Geo News
Geo News

پاکستان
16 مارچ ، 2013

مزید 19 ارکان اسمبلی کی ڈگریاں ایچ ای سی میں چیلنج

 مزید 19 ارکان اسمبلی کی ڈگریاں ایچ ای سی میں چیلنج

اسلام آباد … مخالفین اور ووٹرز نے مزید 19 اراکین اسمبلی کی ڈگریاں ہائرایجوکیشن کمیشن میں چیلنج کر دیں، جن میں 7 ارکان قومی اسمبلی اور 12 صوبائی اسمبلی سے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے خصوصی تعلیم شیخ وقاص اکرم اور سینئر وزیر خیبر پختونخوا رحیم داد خان کی ڈگری بھی ایچ ای سی میں چیلنج کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جن اراکین قومی اسمبلی کی ڈگری مشکوک ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے، ان میں جمیل ملک، لیاقت بھٹی، رانا زاہد ، اختر خادم، یعقوب بزنجو اور جواد حسین شامل ہیں۔ جن 12 اراکین صوبائی اسمبلی کی ڈگریاں ایچ ای سی میں چیلنج کی گئی ہیں ان میں طارق محمود باجوہ، رضوان گل، رانا مبشر، یاسر رضا ملک ، جام اکرام اللہ، رانا عبد الروٴف، جام سیف اللہ، سید حسن مرتضیٰ، فاروق یوسف گھرکی، منور حسین منج اور ارشاد احمد خان شامل ہیں۔ ایچ ای سی ذرائع کے مطابق ان ڈگریوں کی تصدیق میں کچھ وقت لگ سکتا ہے، اس سے پہلے 249 میں سے55 ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

مزید خبریں :