Geo News
Geo News

پاکستان
16 مارچ ، 2013

نگراں وزیراعظم سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کیلئے پی پی کے 4 نام فائنل

نگراں وزیراعظم سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کیلئے پی پی کے 4 نام فائنل

اسلام آباد … پیپلزپارٹی نے نگراں وزیراعظم سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کیلئے 4 نام فائنل کرلئے، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے نہ ہونے پر نگراں وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں چلاجائے گا ۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی نے نگراں وزیراعظم سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کیلئے 4 نام فائنل کرلئے ، اس میں خورشید شاہ، فاروق نائیک، غلام احمد بلور اور چوہدری شجاعت حسین شامل ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق رائے نہ ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں چلا جائے گا۔

مزید خبریں :