02 مارچ ، 2012
اسلام آباد…سینٹ کے جمعہ کو ہونے والے الیکشن کے نتیجے پارٹی پوزیشن میں کافی تبدیلی آئی ہے، اور حکمراں اتحاد کی پوزیشن کافی مستحکم ہوگئی ہے، جبکہ حکمراں اتحاد کی سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی اب سینٹ کی سب سے بڑی پارٹی بھی بن کر سامنے آئی ہے، اور 104کے ایوان میں اسکے سینٹروں کی تعداد اب 41ہوگئی ہے۔سینٹ الیکشن کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے الیکشن سے قبل سینٹروں کی تعداد 22تھی جبکہ آج اس نے 19سینٹر منتخب کرائے اس طرح اب اسکے سینٹروں کی تعداد 41ہوگئی ہے۔مسلم لیگ ن کے 06 سینٹر تھے آج 08سینٹر منتخب ہوئے اسطرح اسکے14سینٹر ہوگئے۔اے این پی کے پہلے پانچ تھے آج 07منتخب ہوئے جبکہ اب تعداد 12ہوگئی ۔ایم کیو ایم کے تین تھے ،آج 04نئے سینٹرز منتخب ہوئے اس طرح تعداد سات ہوگئی ۔جے یو آئی کے تین تھے آج چار نئے ممبر منتخب ہوئے، اس طرح انکی تعداد 07ہوگئی ۔مسلم لیگ ق کا ایک سینٹر تھا، آج اسکے چار نئے ممبر منتخب ہوئے اسطرح نئی تعداد 05ہوگئی ۔بی این پی (اے) کے دو سینٹرز تھے جبکہ آج اسکے دو نئے سینٹرز منتخب ہوئے اسطرح انکے سینٹروں کی تعداد بڑھ کر 04ہوگئی ہے۔نیشنل پارٹی کا پہلے کوئی سینٹر نہیں تھا لیکن آج ایک ممبر کے منتخب ہونے سے انکی تعداد ایک ہوگئی۔فنکشنل لیگ کا بھی پہلے کوئی ممبر نہ تھا تاہم آج ایک سینٹر منتخب ہوا ہے جس کے بعد اسکا بھی ایک رکن ہے۔جبکہ آزاد سینٹروں کی تعداد پہلے 07تھی آج پانچ منتخب ہوئے اسطرح آزاد اراکین کی نئی تعداد 12ہوگئی ہے۔