دلچسپ و عجیب
17 جنوری ، 2012

باپ کی موت کا بدلہ:16برس بعد بیٹی نے فیکٹری کو دھماکے سے اڑا دیا

 باپ کی موت کا بدلہ:16برس بعد بیٹی نے فیکٹری کو دھماکے سے اڑا دیا

لندن…این جی ٹی…بر طانیہ میں ایک غمگین بیٹی نے سولہ سال بعد باپ کی موت کا سبب بننے والی فیکٹری کی عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے گرا کر بدلہ لے لیا۔ 41سالہ Sarah Griffithsنا می اس خاتون کے والد مذکورہ فیکٹری میں ملازم تھے جو دورانِ ملازمت بھاپ کے پریشر سے ہو نے والے دھماکے سے ہلاک ہو گئے تھے۔ساراکو اپنے باپ کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا موقع سولہ سال کے بعد ملا جب نئے پروجیکٹس کیلئے اس 50سال سے زائد پرانی فیکٹری کی عمارت کو گرا نے کا فیصلہ کیا گیا۔اس فیکٹری کو گرانے کیلئے کئی شہریوں نے اپنی خواہش کا اظہار کیا لیکن فیکٹری میں نصب کردہ دھماکہ خیز مواد کے کنٹرول کا بٹن دبانے کیلئے ان ہی خاتون کا انتخاب کیا گیا۔سارا کا کہنا ہے کہ اس فیکٹری سے ان کی تکلیف دہ یادیں وابستہ ہیں جس کے باعث اس عمارت کو گر ا کر وہ پُر سکون محسوس کر رہی ہیں ۔

مزید خبریں :