Geo News
Geo News

پاکستان
17 مارچ ، 2013

چیف جسٹس ،پبلک پراسیکیوٹر کی تبدیلی کا نوٹس لیں،والدہ شاہ زیب

چیف جسٹس ،پبلک پراسیکیوٹر کی تبدیلی کا نوٹس لیں،والدہ شاہ زیب

کراچی …مقتول شاہ زیب کی والدہ عمبرین اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شاہ زیب قتل کیس میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں اور اب پبلک پراسیکیوٹر کو تبدیل کر کے کیس کے مرکزی ملزم شارخ جتوئی کے آباہی گاوٴں سے تعلق رکھنے والے مظفر سولنگی کو پبلک پراسیکیوٹر بنا دیاگیا ہے۔ یہ بات انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ عمبرین اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت نے پچھلے پراسیکیوٹر کو مقدمے سے ہٹا کر ایسے پروسیکیوٹر کو لگادیا ہے جس کا تعلق شارخ جتوئی کے آبائی گاوٴں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پراسیکیوٹر کو تبدیل کیا گیا تو جج تو لاعلم تھے ہی،لیکن تبدیل ہونے والے پراسیکیوٹر کو بھی معلوم نہیں تھا کہ اسے تبدیل کردیا گیا ہے۔مقتول شا ہ زیب کی والدہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈی آئی جی سے بھی اس کی شکایت کی ہے اور سندھ ہائی کورٹ میں اس کے خلاف اپیل بھی کریں گی۔ان کا کہنا تھاکہ کیس کے گواہوں پر مختلف طریقوں سے دباوٴ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مقدمے پر نظر رکھیں اور اس سے متعلق ہدایت جاری کریں۔

مزید خبریں :