Geo News
Geo News

پاکستان
17 مارچ ، 2013

نگران وزیرا عظم کے معاملے پر ڈیڈ لاک ،قاسم لاکھا بھی دوڑ میں شامل

نگران وزیرا عظم کے معاملے پر ڈیڈ لاک ،قاسم لاکھا بھی دوڑ میں شامل

اسلام آباد…نگران وزیرا عظم کی تعیناتی میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ہے جبکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان خفیہ رابطوں میں نگران وزیراعظم کے لیے چند نئے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔ جیو نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے لیگی وفد کی ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان پر کڑی تنقید بھی کی۔ذرائع کا کہنا حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے مسلم لیگ (ن) نگران وزیراعظم کے متعلق نئی حکمت عملی نوازشریف سے مشاورت کے بعد طے کرے گی جبکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والی خفیہ ملاقاتوں میں محمود خان اچکزئی، سینیٹر اسحاق ڈار، رضا ربانی اور شمس قاسم لاکھا کے نام بھی زیر غور لائے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اگلے دور وز میں امور حتمی رخ اختیار کریں گے۔

مزید خبریں :