Geo News
Geo News

پاکستان
17 مارچ ، 2013

کوہستان حادثہ:شہید جوانوں کی گلگت میں نماز جنازہ،میتوں کی روانگی

کوہستان حادثہ:شہید جوانوں کی گلگت میں نماز جنازہ،میتوں کی روانگی

گلگت…کوہستان حادثے میں جاں بحق ہونے والے 21فوجی جوانوں کی نماز جنازہ گلگت میں ادا کردی گئی ،جس کے بعد میتوں کو آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ کوہستان حادثے میں جاں بحق ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل اکرام سمیت 21 فوجی اہلکاروں کی نمازجنازہ گلگت میں آرمی ہیلی پیڈ پر ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور چیف سیکریٹری سمیت اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔ لیفٹیننٹ کرنل اکرام الحق کا تعلق ضلع ہنزہ نگرسے تھا۔ فوجی گھرانے سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ کرنل اکرام الحق شہید نے پسماندگان میں بیوی ، بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔12 دیگر فوجی جوانوں کو غذر کے مختلف علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا دیگر اہلکاروں کی میتیں بھی تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔گزشتہ روز راول پنڈی سے گلگت جانے والی کوسٹر شاہراہ قراقرم پر ثمر نالے کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گرگئی تھی۔ حادثے میں 21 فوجی اہلکاروں سمیت 24 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :