19 مارچ ، 2013
اسلام آباد… سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے بیرون ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات وزارت داخلہ سے طلب کر لی ہیں ، چیئرمین کمیٹی طلحہ محمود نیاجلاس میں حاضر نہ ہونے پرکہاہے کہ سیکرٹری خارجہ کو برطرف کردیناچاہئے۔ سینیٹرطلحہ محمود کااپنی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں کہناتھاکہ ہزاروں پاکستانی بیرون ملک جیلوں میں پڑے ہیں اور وزارت خارجہ کو اس سے کوئی دلچسپی نہیں۔ عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر 2 ملین ڈالرز خرچ کیئے گئے، جس کا کوئی رکارڈ موجود نہیں۔ عافیہ صدیقی کو 86 سال قید کی سزا دلوانے میں وزارت خارجہ اور پاکستانی سفیر دونوں نے کردار ادا کیا۔